Talk to Sales

Benchmarks

View scores and output across OCR models spanning many document categories.

Want to run these evals on your own documents?

Talk to Sales
Page 1

اسلام سوال و جواب
بانی و نگران اعلیٰ الشیخ محمد صالح المنجد

امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں :

"قوله : (المتفلجات للحسن) کا معنی یہ ہے کہ : وہ عورتیں خوبصورتی و حسن کے لیے ایسا کرتی ہیں، اور اس میں یہ اشارہ ہے کہ حرام وہ ہے جو خوبصورتی اور حسن کے لیے کیا جائے، لیکن اگر کسی علاج یا دانت میں عیب دور کرنے کے لیے کیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں "

وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ اهـ.

2- دوسری قسم :

خوبصورتی اور حسن کے لیے آپریشن (پلاسٹک سرجری) کروانا :

یہ وہ آپریشن ہے جو اپنے آپ کو خوبصورت بنانے کے لیے کروایا جائے، مثلاً ناک چھوٹا کروانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانا، یا پھر چھاتی کو چھوٹا یا بڑا کروانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانا، اور اسی طرح چہرے کی جھریاں کھینچ کر ختم کروانے کی پلاسٹک سرجری کروانا، اور اس کے طرح دوسرے آپریشن.

اس طرح کی پلاسٹک سرجری کے آپریشن کسی ایسے ضروری سبب پر مشتمل نہیں کہ آپریشن کی ضرورت ہو، بلکہ یہ اس میں غرض تغیر خلق اللہ ہے، اور لوگوں کا اپنی خواہشات و شہوات کے مطابق اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ اور بنائی ہوئی شکل و صورت کے ساتھ کھیلنا شمار ہوتا ہے، اور اس کا ارتکاب جائز نہیں، اور اس لیے بھی کہ یہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ صورت میں بگاڑ اور تبدیلی اور تغیر خلق اللہ میں شامل ہوتا ہے.

اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا فرمان ہے :

﴿یہ تو اللہ تعالی کو چھوڑ کر صرف عورتوں کو پکارتے ہیں، اور دراصل یہ صرف سرکش شیطان کو پوجتے ہیں﴾.

﴿جس پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے، اور اس نے یہ کہہ رکھا ہے کہ میں تیرے بندوں میں سے مقرر شدہ حصہ لے کر رہوں گا﴾.

﴿اور انہیں سیدھی راہ سے بہکاتا رہوں گا، اور باطل امیدیں دلاتا رہوں گا، اور انہیں سکھاؤں گا کہ جانوروں کے کان چیر دیں، اور ان سے کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورت کو بگاڑ دیں، سنو! جو شخص اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو اپنا رفیق بنائے گا وہ صریحاً نقصان میں ڈوبے گا﴾۔ (النساء: 17-120).

مزید تفصیل کے لیے آپ شیخ محمد مختار شنقیطی کی کتاب "احکام الجراحة الطبية" کا مطالعہ کریں.

شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا :

خوبصورتی کے لیے پلاسٹک سرجری کے آپریشن کروانے کا حکم کیا ہے؟

اور خوبصورتی کے لیے (پلاسٹک سرجری) کا علم حاصل کرنے کا حکم کیا ہے؟

شیخ رحمہ اللہ کا جواب تھا :

"خوبصورتی یعنی پلاسٹک سرجری کی دو قسمیں ہیں :

3 / 2