Talk to Sales

Benchmarks

View scores and output across OCR models spanning many document categories.

Want to run these evals on your own documents?

Talk to Sales
Page 1

اسلام سوال و جواب

نگران اعلیٰ:

شیخ محمد صالح المنجد

لیے قبول کیا جائے؛ وہ اس طرح کہ وہ اپنا اسلام قبول کرنے کو اطمنان اور راضی و خوشی اسلام قبول کرنا ظاہر کرے، لیکن حالت اس کے برعکس اور خلاف ہو، اگر اس حالت پر معلوم ہو جائے تو پھر اس جیسے شخص پر اسلام کے احکام لاگو نہیں ہونگے۔

شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"آپ کے لیے "لا الہ الا اللہ" کلمہ کو سمجھنا ضروری ہے یہ کلام سب سے افضل ہے، اور دین کی اصل یہی کلمہ ہے، اور ملت کی اساس بھی یہی کلمہ لا الہ الا اللہ ہے، اور یہی وہ کلمہ ہے جس کی سب انبیاء نے اپنی اقوام کو دعوت دی تھی، سب انبیاء نے اپنی قوموں کو اسی کلمہ کی دعوت کی ابتدا دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا فرمان ہے:

اور ہم نے آپ سے پہلے جو رسول بھی مبعوث کیا اس کی جانب ہم نے یہی وحی کی کہ میرے علاوہ کوئی اور معبود برحق نہیں تم میری ہی عبادت کرو الانبیاء (25).

اور ہر رسول نے اپنی قوم کو یہی کہا کہ:

اللہ کی عبادت کرو، تمہارے لیے اس کے علاوہ کوئی اور معبود و آلہ نہیں ہے۔

یہ کلمہ دین و ملت کی اساس و بنیاد ہے، یہ کلمہ کہنے والے کے لیے اس کے معانی کو جاننا ضروری ہے، اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ عزوجل کے علاوہ کوئی اور معبود حق نہیں، اور اس کلمہ کی کچھ شروط ہیں:

اس کے معانی کا علم ہو، اور اس پر یقین ہو کہ صحیح ہے اور کسی بھی قسم کا شک و شبہ نہ، اور یہ کلمہ خالصتاً اللہ وحدہ کے لیے ادا کیا جائے، اور دل و زبان کی صدق و سچائی کے ساتھ کہا جائے، اور یہ کلمہ جس اخلاص پر دلالت کرتا ہے اس سے محبت بھی ہو، اور اسے قبول کیا جائے، اور اس کے سامنے سرخم تسلیم بھی ہو، اور اللہ کی توحید کا اقرار ہو، اور شرک اور غیر اللہ کی عبادت سے برات اور اسے چھوڑا جائے، اور اس کے باطل ہونے کا عقیدہ رکھا جائے۔

یہ سب لا الہ الا اللہ کی شروط ہیں، اور اس کا معنی یہی صحیح ہے کہ مومن مرد اور مومن عورت غیر اللہ کی عبادت سے برات کا اظہار کرے، اور حق کے سامنے سر تسلیم خم اور اس کی اطاعت کرے، اور اسے قبول کرتا ہوا اللہ

5 / 2